بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا آگاہی مہم کیلئے میتھیوز کی تصویر کا استعمال

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی مہم میں کرکٹ کا سہارا لے لیا۔ 

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سری لنکا کے بیٹر اینجیلو میتھیوز کی ٹوٹے ہیلمٹ والی تصویر شیئر کی۔ 

تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں راولپنڈی ٹریفک پولیس نے لکھا کہ افسوس مگر ایک معیاری ہیلمٹ آپکو ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس نے یہ بھی کہا کہ موٹر سائیکل سوار کےلیے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں لازمی بھی ہے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ورلڈکپ کے میچ میں سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز ٹائم آؤٹ قرار پائے تھے۔

وہ وکٹ گرنے کے بعد نئے آنے والے بلے باز تھے اور مقررہ وقت سے قبل بیٹنگ کےلیے تیار نہ ہوئے جس پر قانون کے مطابق انہیں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے آؤٹ قرار دیا تھا۔ 

اینجیلو میتھیوز بنگلادیشی کو کپتان کو یہ سمجھاتے رہے کہ انکا ہیلمٹ ٹوٹ گیا تھا، جس کے باعث انہیں کیریز پر کھڑے ہوکر ہی دوسرا ہیلمٹ منگوانا پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.