بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4084 ارب روپے سے کم ہوکر 3852 ارب روپے تک محدود

حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4084 ارب روپے سے کم ہو کر 3852 ارب روپے تک محدود ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی گارنٹیوں میں 232 ارب روپے کمی کی رپورٹ پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو تیکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ ستمبر 2023ء تک حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4 ہزار ارب روپے تک محدود کرنا ہدف تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ستمبر تک حکومت کی جانب سے نئی گارنٹی نہیں ایشو کی گئی، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق مرکزی بینک سے ادھار قرض نہیں لیا گیا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگیاں بروقت کی جا رہی ہیں اور ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی گئی۔

اکتوبر کے اختتام تک سنگل ٹریژری اکاؤنٹ کی شرائط پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا جس کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.