بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

کسی ایک پارٹی یا حکومت کو ترجیح نہیں دیتے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات کے تناظر میں یہ بڑھ کر ہے کہ وہ آزاد اور منصفانہ ہوں اور اس ملک میں رہنے والوں کی مرضی کی عکاسی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، جس پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان سےشراکت داری جاری رکھیں گے۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ یہ واضح کرنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا، پاک امریکا تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ عالمی تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.