منگل22؍ربیع الثانی 1445ھ7؍نومبر2023ء

پاکستان کی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں بڑھ گئیں

آئی سی سی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی افغانستان کے خلاف فتح ایک جانب اسے سیمی فائنل میں لے گئی تو دوسری جانب پاکستان کے لئے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں مزید بڑھ گئیں۔ اب تک بھارت،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے لاسٹ فور کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں میکسویل کی اننگز نے افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے می امیدوں کو ضرب لگائی۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو اب تک بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا لاسٹ فور میں جگہ بناچکے ہیں۔ تیسری ٹیم کے لئے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان میں مقابلہ ہے۔

افغانستان کا آخری میچ جنوبی افریقہ سے ہے لیکن رن ریٹ میں وہ پاکستان سے پیچھے ہے یعنی اب اسے آخری میچ صرف جیتنا نہیں بلکہ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ پر ہے، اگر اس میں کیوی ٹیم ہار گئی یا میچ بارش کی نذر ہوا تو قومی ٹیم کو انگلینڈ کو صرف شکست دینا ہوگی کیونکہ اس وقت تک افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔

اگر نیوزی لینڈ آخری میچ جیتی تو پاکستان کو کو آخری میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.