منگل22؍ربیع الثانی 1445ھ7؍نومبر2023ء

43ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن مقابلے، پاکستان آرمی نے چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 43ویں مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، آرمی چیف اور ایئرچیف نے ایوارڈ جیتنے والوں اور رنرز اپ کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میگا شوٹنگ ایونٹ 3 اکتوبر سے7 نومبر تک جہلم میں منعقد ہوا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مقابلے میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز رینجرز کے شوٹرز نے حصہ لیا۔

فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 2000 سے زائد شوٹرز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی حصہ لیا۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہترین نشانہ بازی کےلیے شوٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا فوجی تربیت کے بنیادی مقاصد کا مرکز ہونا چاہیے۔ 

شوٹنگ کا بڑا اعزاز ‘دی ماسٹر ایٹ آرمز’ ٹرافی 30 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے لانس نائیک بنارس کو دیا گیا۔ بہترین شوٹ میچ ٹرافی 82 میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے نائیک شیر افضل کو دی گئی۔

انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے چاروں مقابلوں میں فتح حاصل کی۔ پاکستان نیوی دوسری اور پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔

پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ کی ٹرافی آرمی مارک شپ یونٹ کے نائیک وسیم کو دی گئی۔ آرمی نے پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج بھی جیت لیا۔ 

پیرا فائرنگ میچز میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پہلا انعام حاصل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.