سندھ کے نگراں وزیر یونس ڈاگھا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں ہمارا کردار کیا ہے، ڈالر تھوڑا اوپر جاتا ہے تو ہم ڈالر جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس ڈاگھا نے کہا کہ اگر آپ اپنے ڈالر باہر لے کر جائیں گے تو باہر والا یہاں کیوں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن نے دنیا کو قریب کیا ہے اور ہماری خرابیوں کو عیاں کیا ہے، سرکاری اور نجی شعبے مل کر معاشی نمو اور پائیداری لاتے ہیں۔
یونس ڈاگھا کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ پلاننگ کا ہے، لمبے عرصے کی پلاننگ نہیں ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جب ایک سوچ رکھنے والی لیڈر شپ ہو گی پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زراعت، کان کنی اور افرادی قوت 3 شعبے ہیں جس میں پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔
Comments are closed.