بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

لوک ورثہ اسلام آباد میں بلوچستان کی ثقافت بھی پیش

لوک ورثہ اسلام آباد میں ثقافتی میلہ جوبن پر ہے، جہاں ملک کے مختلف حصوں کی تہذیب و ثقافت کے رنگ بکھرے ہیں۔ بلوچستان کی ہزاروں سالہ تاریخ کی الگ ہی داستاں ہے، جو لوک ورثہ میں پیش کی گئی۔

میلے میں بلوچستان کے صحراؤں میں خیمہ مکینوں کے شب و روز کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے کھانے پاکستان بھر میں مقبول ہیں، بلوچی سجی لذیذ بھی ہے اور ہر دل عزیز بھی، خیموں میں دہکتے کوئلوں پر گوشت پکتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

بلوچستان کے ثقافتی مرکز میں بلوچی شال، زیور اور کپڑوں کے علاوہ مٹی سے پیار کا اظہار بھی کمال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.