منگل22؍ربیع الثانی 1445ھ7؍نومبر2023ء

رفح کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی

غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو مریضوں، غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے اب تک 90 سے زائد فلسطینی زخمی مصر منتقل ہوچکے، ایمبولنس پر اسرائیلی حملے کے بعد رفح کراسنگ کو بند کردیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، ہر روز سیکڑوں بچے، بچیاں مارے جارہے ہیں، زخمی ہو رہے ہیں۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ دو روز بند رہی تھی، غزہ سے آج تیمارداروں سمیت 13 زخمی رفح کراسنگ سے مصر آئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ رفح کراسنگ آنے والی ایمبولنس پر اسرائیلی حملہ جمعے کو ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.