پیر21؍ربیع الثانی 1445ھ6؍نومبر2023ء

ورلڈکپ 23: پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟

ابتدائی مرحلے کے 45 میں 38 میچز ہوچکے ہیں، گرین شرٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیم فائنل فور کی دوڑ میں شامل ہیں، ان تینوں ہی ٹیموں کے 8، 8 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان پر کیویز کو رن ریٹ کی برتری حاصل ہے تو افغانستان کے ابھی 2 میچز باقی ہیں، بھارت اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور آسٹریلیا کی ایونٹ میں پوزیشن مستحکم ہے۔

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ہے۔ بابر اعظم الیون نے بنگلادیش کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کامیابی حاصل کیں، جس کے بعد پوری قوم کی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں ایک بار پھر بندھ گئی ہیں۔

لیکن کیا ایسا کیسے ممکن ہوگا؟ کیونکہ 4 میں سے 2 برتھ بھارت اور جنوبی افریقہ پر کر چکے اور تیسری پوزیشن کےلیے آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہے جس کے 10 پوائنٹس ہیں اور اب بھی 2 میچز باقی ہیں، یعنی اس کا سیمی فائنل میں جانا تقریباً پکا ہے۔

اب مقابلہ ہے چوتھی پوزیشن کےلیے ہے، جس کے 3 امیدوار ہیں؛ پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان، جن کے 8، 8 پوائنٹس ہیں۔

نیوزی لینڈ کا رن ریٹ دونوں سے بہتر ہے اور اس کا آخری میچ سری لنکا سے 9 نومبر کو ہوگا۔ دوسری جانب افغانستان کے 2 میچز باقی ہیں، ایک آسٹریلیا سے 7 نومبر کو جبکہ جنوبی افریقہ سے 10 نومبر کو ہوگا۔

اس سب کے درمیان پاکستان کو ایک ایڈوانٹج یہ مل رہا ہے کہ اس کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبرکو ہے، یعنی نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچز ختم ہونے کے بعد۔

اب آخری لیگ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف کتنے رن سے جیتنا ہے، یا کتنے اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہے؟ اس کی کیلکولیشن اس کے پاس ہو گی، یعنی فائنل فور میں جانے کا راستہ اپنے ہاتھ میں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.