پیر21؍ربیع الثانی 1445ھ6؍نومبر2023ء

پاکستان ٹیم اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے آسٹریلیا جائے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے آسٹریلیا جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 14 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس میچ کو ’دا ویسٹ ٹیسٹ‘ کا نام دیا ہے۔

پرتھ اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کےلیے خصوصی پہاڑی ’دا ویسٹ ہل‘ بنائی جارہی ہے، یہ پہاڑی تاریخی واکا اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ فراہم کرے گی، جہاں 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے جنرل مینیجر ایونٹس جوئیل موریسن کا کہنا ہے کہ ’دا ویسٹ ٹیسٹ‘ اور ’دا ویسٹ ہل‘ آسٹریلین سمر آف کرکٹ کو بھی ایک نئی جدت فراہم کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ویسٹرن کرسٹینا میتھیوز کہتے ہیں کہ ’دا ویسٹ ٹیسٹ‘ ویسٹرین آسٹریلیا کے لیے فخر کا مقام ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.