بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے سینٹرل لندن میں احتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے جنگ مخالف تنظیموں نے سینٹرل لندن میں بڑا احتجاج کیا۔ مسلسل چوتھے ہفتے ہونے والے احتجاج میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ 

لندن کے علاوہ درجنوں دیگر مقامات پر بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ 

لندن کے مختلف مقامات سے ریلیاں ٹریفالگر اسکوائر پہنچیں، فری فری فلسطین کے نعروں سے سینٹرل لندن کی فضا گونج اٹھی۔

اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا جنگ بندی کا مطالبہ نہ کیا جانا افسوسناک ہے، فلسطین میں یوکرین سے زیادہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن برطانوی حکومت کو نظر نہیں آرہے۔

اسرائیل نے منگل کو ہونے والے حملے میں دوسرا سب سے بڑا بم استعمال کیا۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جنگوں کے خلاف احتجاج کو ہیٹ مارچ کہنے پر ہوم سیکرٹری استعفیٰ دیں۔

ادھر میٹ پولیس چیف نے کہا کہ ہر ہفتہ مظاہرین کی تعداد بڑھتی رہی تو دیگر پولیس فورسز کی مدد لینا پڑے گی۔

انکا کہنا تھا کہ پہلے مظاہرے میں 500 جبکہ گزشتہ ہفتے مظاہرے میں 1500 پولیس اہلکار تعینات تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.