اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

جنوبی افریقہ نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی، اس سے قبل بھارتی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان ٹیم نے 26ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور ٹیم ڈی ایل میتھڈ کے باعث 21 رنز سے جیت گئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جنوبی افریقہ 12 کے ساتھ دوسرے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کی ٹیم 8 میں سے چار میچز جیت کر پانچویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

ورلڈ کپ 2023ء کے سیمی فائنل کیلئے ابھی دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے، جس کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان دوڑ میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.