ہفتہ19؍ربیع الثانی 1445ھ 4؍نومبر2023ء

صدرِ مملکت کی گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے گوادر میں پاک فوج کے قافلے اور میانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شہداء کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، شہداء کے درجاتِ بلندی کی دعا کی ہے۔

صدر نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدرِ مملکت نے میانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.