ہفتہ19؍ربیع الثانی 1445ھ 4؍نومبر2023ء

ججز اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔

ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پیر سے تمام 8 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پیر سے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بینچ بھی کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

ججز ڈیوٹی روسٹر رواں ماہ 6 نومبر سے تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ چھٹیوں پر تھے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری آئندہ ہفتے سے کیسز کی سماعت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.