ہفتہ19؍ربیع الثانی 1445ھ 4؍نومبر2023ء

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار غیر ملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے

افغان کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار غیر ملکی طورخم کے راستے سے اپنے وطن افغانستان واپس لوٹ گئے ہیں۔

ایک بیان میں افغان کمشنریٹ نے کہا ہے کہ ہولڈنگ سینٹر میں نادرا کے عملے نے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک 1 لاکھ 56 ہزار افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن پیر سےشروع ہو گا، واپس نہ جانے والے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں، پشاور میں 20 ہزارسے زائد غیر قانونی تارکین کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خیبر اور نوشہرہ میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن ہو گا۔

چمن بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں افغان باشندوں کی سہولت کے لیے ٹرانزٹ کیمپس قائم کر دیے گئے۔

ایک افغان شہری کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے کوئی تکلیف نہیں، ہم اپنی خوشی سے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ عزت سے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، ہمیں اتنا عرصہ جگہ دینے پر پاکستان کا بہت شکریہ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.