ہفتہ19؍ربیع الثانی 1445ھ 4؍نومبر2023ء

غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں۔

انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر حملے سے دہشت زدہ ہو گیا ہوں۔

غزہ میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بم باری کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 9300 ہ وگئی ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ رکنی چاہیے۔

علاوہ ازیں یونان کے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ایمبولینس پر حملہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمبولینس پر حملے کے بعد کیا کوئی بھی اسرائیل پر جنگی جرائم عائد کرنے کے لیے عالمی فوجداری عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا؟

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کر 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.