ہفتہ19؍ربیع الثانی 1445ھ 4؍نومبر2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بینچ میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسوں میں ضمانت خارج کر دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.