ہفتہ19؍ربیع الثانی 1445ھ 4؍نومبر2023ء

کراچی، پیپلز بس کی رکشے کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

کراچی میں نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب پیپلز بس نے 6 سیٹر رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے پیپلز بس تحویل میں لے لی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے حادثے کے نتیجے میں زخمی رکشا سوار شخص دوران علاج دم توڑ گیا، متوفی 35 سالہ دانش ناگن چورنگی پر کپڑوں کا اسٹال لگاتا تھا۔

دانش واقعے کے وقت اسٹال لگانےجا رہا تھا، لواحقین نے لاش کوجناح اسپتال سے یو پی موڑ کے قریب واقع سرد خانے منتقل کیا ہے۔

حادثے کا مقدمہ نمبر 698/2023 نیو کراچی تھانے میں رکشا ڈرائیور زاہد کی مدعیت میں بس ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کا سبب بننے والی پیپلز بس سروس اور رکشے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.