اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

گوادر میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نمازِ جنازہ ادا

گوادر میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ پسنی میں ادا کی گئی اور اب انہیں آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں حاضر سروس اور سول انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادرِ وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.