جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز نے افغانستان کو جیت کےلیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

لکھنو میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کی طرف سے سائبرانڈ 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ میکس اوڈاؤڈ نے 42، کولن ایکرمین نے 29، وین ڈر مروے نے11 اور وین میکرین نے 4 رنز بنائے۔

افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 اور نجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیدرلینڈز کے 4 بیٹرز رنز آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ورلڈ کپ میں ہمیں ہر طرف سے سپورٹ مل رہی ہے۔

حشمت اللّٰہ شاہدی نے بتایا کہ نوین الحق کی جگہ نور احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس موقع پر نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا تھا کہ اچھا اسکور دے کر اس کا دفاع کریں گے، وکرم جیت سنگھ کی جگہ ویزلی براسی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں، افغانستان نے اپنے 3 اور نیدر لینڈز نے 2 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان چھٹے اور نیدر لینڈز آٹھویں نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.