جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

ملک میں ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں آج سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ سامنے آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 985 ڈالر برقرار ہے۔ 

پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت بیس ڈالر پریمیم شامل کرنے کےبعد دو ہزار پانچ ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.