جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

کرکٹ ورلڈ کپ، آج نیدر لینڈز کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج نیدر لینڈز کی ٹیم بڑی ٹیموں کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنؤ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

سری لنکا کی شکست کا فائدہ پاکستان کو ہوگا کیونکہ وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوار تھی۔

افغانستان کی ٹیم 6 پوائنس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

افغانستان اور نیدر لینڈز سیمی فائنل کی دوڑ میں تو شامل ہیں ہی لیکن دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی جگہ برقرار رکھنے کی بھی کوشش کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.