اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

بھارت میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری

بھارتی ریاست کیرالا کے بعد مغربی بنگال میں بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

کولکتا میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے ’فلسطین آزاد کرو‘ کے پلے کارڈز اٹھاکر  عالمی برداری سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔

غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کردی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل تنازع کی قیمت بچے چکا رہے ہیں، اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 500 سے زیادہ بچوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ صرف نمبر نہیں بلکہ معصوم بچے ہیں، اس جنگ کے اثرات بچوں کے ذہنوں میں زندگی بھر رہ سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.