جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

شعیب اختر سری لنکن بیٹنگ پرفارمنس دیکھ کر پریشان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھارت کے خلاف سری لنکن بیٹرز کی پرفارمنس دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارت کی جانب سے 358 رنز کا بڑا ہدف ملنے کے بعد لنکن ٹیم ابتداء ہی میں مشکلات کا شکار ہوگئی اور 3 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، جسے دیکھ کر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھی پریشان ہوگئے۔

شعیب اختر نے میچ سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمجھنا مشکل ہوگیا ہے کہ اس میچ میں وکٹوں کا کالم کون سا ہے اور اسکور کا کالم کون سا؟

بھارتی بولرز کے خلاف سری بیٹرز کی ناقص کارکردگی کے باعث سری لنکا کی پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

محمد شامی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اوور میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں، محمد سراج نے 3 ، بومرہ اور جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.