چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا ہے، سلو پوائزننگ کی بات درست نہیں ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، مجھے ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی، ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خوراک سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی ورزش بھی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صحت مند نظر آئے، چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔
Comments are closed.