جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

پی ایس ایکس: چار دن میں 100 انڈیکس 1700 پوائنٹس بڑھ گیا

کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان رہا، چار دن میں 100 انڈیکس 1700 پوائنٹس بڑھا ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے اختتام پر 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس 52 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 466 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بلند ترین سطح 52 ہزار ہزار 706 رہی جبکہ کم ترین سطح 52 ہزار 239 رہی۔

حصص بازار میں آج 47 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 30 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 639 ارب روپے ہے۔ چار دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 216 ارب روپے بڑھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.