ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1286روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1286 روپے اضافے کے بعد 1 تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1179 روپے اضافے سے 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2005 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالرز زیادہ ہونے کی وجہ سے 2025 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.