جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

ضلع کرم، قبائل کے مابین فائرنگ میں ابتک 25 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کے پی حکومت کے مطابق حکومت کی کوششوں سے ضلع کرم میں متعدد جرگوں کا انعقاد ہوا۔

کے پی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے کرم میں حالات اب بہتر ہیں۔

ترجمان کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں فریقین کے مابین امن کے قیام پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے اور آئندہ 2 روز میں تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔

کے پی حکومت کے ترجمان کے مطابق ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پر حکومت نے خصوصی لینڈ کمیشن بنا دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.