جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج صرف سنگل بینچ میں سماعت کریں گے۔

عدالتی عملے کے مطابق ڈویژن بینچ کے کیسز بغیر کارروائی ملتوی کر دیے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا تھا۔

روسٹر میں کہا گیا تھا کہ پیر سے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.