بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

غیر قانونی تارکین ہفتے بعد بھی رضاکارانہ طور پر واپس جا سکتے ہیں: فیروز جمال شاہ

نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین ہفتے بعد بھی رضاکارانہ طور پر واپس جا سکتے ہیں۔

فیروزجمال شاہ نے ’جیو نیوز‘ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والے 52 ہزار غیر ملکیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، غیر قانونی مقیم افراد وطن واپس جانے کے بعد ویزا لگوا کر اگلے دن آ جائیں۔

نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے، اس لیے افغان حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کراس بارڈ اسمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن سے ڈالر کی  قدر میں کمی آئی۔

فیروزجمال شاہ نے بتایا ہے کہ بہتر طرزِ حکمرانی سے سونا، پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.