بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟

ملک میں گزشتہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا اور یہ شرح 26.89 فیصد رہی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں دیہات میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 38.7 فیصد اور دیگر سبزیاں 17.7فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ پھل 6.4 فیصد مہنگے ہوئے۔

اکتوبر میں انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ماہ میں بجلی کے چارجز 8.2 فیصد اور شادی ہال کے کرایے 5.4 فیصد بڑھ گئے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مسالے 84.5 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک سال میں چینی 69.9، آٹا 63.3، چاول 62.2 فیصد مہنگے ہوئے۔

گزشتہ ایک سال میں لوبیا 56.8 فیصد، چائے کی پتی 54.9  فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں درسی کتب 85 فیصد مہنگی ہوئیں، ایک سال میں گیس 62.8 اور بجلی چارجز 50.6 فیصد بڑھ گئے جبکہ ایک سال میں ادویات 36.6 فیصد اور موٹر فیول 30.8 فیصد مہنگا ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.