بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

سارہ انعام قتل کیس: 8 نومبر کو حتمی دلائل طلب

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، عدالت نے 8 نومبر کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس، تفتیشی افسر، مقتولہ کے والد انعام الرحیم عدالت پیش ہوئے جبکہ مدعی کے وکیل راؤ عبدالرحیم عمرہ ادائیگی کے باعث اور وکیل صفائی بشارت اللّٰہ ذاتی مصروفیات پر پیش نہ ہوئے۔

سارہ انعام قتل کیس کے تمام گواہان کے بیانات اور ثبوت سیشن عدالت میں جمع کرا دیے گئے جبکہ مرکزی ملزم شاہ نواز امیر نے بھی اپنے دفاع میں دستاویزات جمع کرا دیں ہیں۔

ملزم شاہ نواز امیر کی جانب سے 2 مقدمات بطور دفاعی ثبوت سیشن عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔

پہلا مقدمہ 2022ء میں ملزم کے والد ایاز امیر کی جانب سے لاہور میں تشدد سے متعلق درج کرایا گیا تھا۔

دوسرا مقدمہ 2018ء میں اسلام آباد میں ملزم کی رہائش گاہ پر ڈکیتی سے متعلق درج کرایا گیا تھا۔

1سیشن جج ناصر جاوید رانا نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے 8 نومبر کو سماعت مقرر کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.