بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مقدمے میں ملوث دوسرے ملزم سابق لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی بری کر دیا۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان پر ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.