بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کی بریت کا فیصلہ 7 نومبر کو سنایا جائے گا

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 7 نومبر کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت میں تمام ملزمان کے وکلاء اور نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے دلائل مکمل کرلیے۔

عدالت میں نیب وکیل نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزمان پر جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں، انویسٹی گیشن رپورٹ کی فائنڈنگز سے اتفاق کرتا ہوں۔

احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.