بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس: آصف زرداری ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 15 ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

ملزمان میں سابق سیکریٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو شامل ہیں۔

طلب کیے گئے ملزمان میں خواجہ عبد الغنی مجید، مناہل مجید اور عبدالندیم بھٹو بھی شامل ہیں۔

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ملزمان کو 18 دسمبر کو احتساب عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.