بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اکتوبر میں 17 افراد شہید

قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گزشتہ ماہ 1 خاتون اور بچے سمیت 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی افواج نے 11 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دورانِ حراست شہید کیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گھروں پر محاصرے کی 212 کارروائیوں کے دوران 78 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق  قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 10 کشمیریوں کو زخمی کر دیا اور 3 مکانات کو تباہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.