
ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے اننگ کا آغاز کیا جس کے بعد 8.3 اوورز میں 38 رنز پر جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی۔
ٹیمبا باووما کو 24 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کرایا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، وکٹ پر اوس نظر آرہی ہے۔
اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، تبریز شمسی کی جگہ کگیسو ربادا کو شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ پُراعتماد ہیں، مومینٹم بنا ہوا ہے آج بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونا میں کھیلا جا رہا ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں چھ چھ میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے اپنے 5 اور نیوزی لینڈ نے 4 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
Comments are closed.