بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

ڈی آئی جی شارق جمال قتل کیس: ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا گیا

لاہور کی سیشن کورٹ نے ڈی آئی جی شارق جمال قتل کیس میں ملزم جاوید بٹ، قراۃ العین اور عدیل کو 8 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزمان کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی آئی جی شارق جمال قتل کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مقدمہ مقتول کی بیٹی حانیہ شارق خان کی مدعیت میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال 22 جولائی کو فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.