بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

نگراں وزیرِ اعظم کی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر شدید بمباری کی گئی۔

 انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناقابلِ فراموش واقعہ ہے، پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.