بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

غزہ پر حملوں کے بعد بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

غزہ پر حملوں کے بعد جنوبی امریکی ملک بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے۔

بولیویا کی صدارتی ہاؤس کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ بولیویا کی کثیر قومی ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں سے ہزاروں انسانی جانیں ضائع اور لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

صدارتی ہاؤس کی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے، ہم اسرائیل سے غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب بولیویا کے خارجہ امور کے نائب وزیر فریڈی ممانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اسرائیل کے جارحانہ اور غیر متناسب فوجی حملوں کی مذمت میں کیا ہے جو کہ اب بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.