منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

احتساب عدالت: رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز طلب

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کی۔

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کو 29 نومبر کو طلب کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب لاہور نے ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا۔

عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں یہ ریفرنس نیب لاہور کو واپس ارسال ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.