منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

غزہ پر بمباری میں وقفہ کےلیے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھنے لگا

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں وقفہ کرنے کےلیے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھنے لگا۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی کے بعد اب کینیڈا نے بھی غزہ میں انسانی وقفہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی غزہ میں انسانی وقفے کی قرارداد میں برطانیہ، فرانس اور اسپین نے امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں انسانی وقفے کی قرارداد 120 رکن ممالک کی حمایت سے منظور کر لی گئی تھی، ووٹنگ سے برطانیہ، جرمنی اور اٹلی غیر حاضر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.