منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔ ابھی تک ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے، غیر قانونی مقیم افراد کو واپس جانے کے لیے وقت دیا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی جماعت پر پابندی لگانا نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار الیکشن لڑسکتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئی کہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تو یہ کہنے کی اجازت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.