منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

دہشت گردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں، نگراں وزیر داخلہ

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے ملک واپس جانا ہوگا، دہشت گردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں 24 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں، 14 حملے افغان شہریوں نے کیے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کررہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک تقریباً دو لاکھ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی رضاکارانہ طور پر واپس جاچکے ہیں، جو غیرملکی اب بھی موجود ہیں ان کی جیوفینسنگ ہورہی ہے۔

نگراں وزیر داخلہ نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران بھی ہماری کوشش ہوگی غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی رضاکارانہ طور پر واپس جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.