منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

انتخابات کے انعقاد کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے: نگراں وزیرِ اطلاعات

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمے داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے۔

اسلام آباد میں نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت اور سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے،  الیکشن میں حصہ لینے کا ہر پارٹی کو پورا حق حاصل ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام نہایت ضروری ہے، پاکستان کے اکنامک ایجنڈے کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.