منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم کی مقامی پولیس افسران کے تبادلوں کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجاب کابینہ کو مقامی پولیس افسران کی پورے ملک میں تقرریوں اور تبادلوں کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔

انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پنجاب کی نگراں کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان اور پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

اجلاس میں پنجاب کی نگراں حکومت کےاب تک صحت، مواصلات، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کیے گئے اقدامات اور بین الصوبائی سرحدوں پر نفاذ قانون کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت اب تک وراثت میں ملا 629 ارب روپے کا قرضہ اتار چکی ہے اور زرعی شعبے میں 76 ارب روپے کے اضافی فنڈ مختص کیے جا چکے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم کو دیہات میں ترقیاتی اقدامات اور مذہبی سیاحت بڑھانے کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اُنہیں پنجاب میں نرسوں کی تعداد دگنی کرنے اور بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تین دن میں این او سی کے اجرا کی پالیسی پر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں انوار الحق کاکڑ کو بتایا گیا کہ لاہور میں اسموگ کی بڑی وجہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو نذرِ آتش کرنا ہے۔

جس پر نگراں وزیراعظم نےنگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کا یقین دلایا۔

اُنہوں نے محسن نقوی کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو سراہا۔

اُنہوں نے کچے کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں پر حکومت پنجاب کو سراہا۔

انوار الحق کاکڑ نے پنجاب حکومت کو مواصلاتی نظام میں بہتری کی کوششوں، لاہور میں ماحول دوست پلاسٹک روڈ کی تعمیر کے منصوبے، خصوصی بچوں کے لیے تعلیمی ادارے تعمیر کرنے پر بھی سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.