منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

سینیٹر عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ مقرر

سینیٹر عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیے گئے۔

رائیونڈ میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں عرفان صدیقی کو پارٹی منشور مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ یہ منشور عوامی مسائل اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ منشور میں انصاف کے نظام میں اہم اور بنیادی اصلاحات تجویز کی جانی چاہئیں۔ اصلاحات تجویز کی جائیں تاکہ عام آدمی کو سستا، فوری اور بےلاگ انصاف مل سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.