منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں: نگراں وزیرِ اعظم

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک کی معاشی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے لاہور انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کی۔

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، آپ سب پاکستان کا سرمایہ ہیں جو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آپ سب طالب علموں کی ذمے داری ہے کہ آپ اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں، فارغ التحصیل طلبہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں گے، پاکستان کو آپ کی اسکلز اور کریٹیوٹی کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایک منفرد محلِ وقوع پر واقع ہے، حکومت ملک کی معاشی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے، سی پیک سے پاکستان نے ترقی کے منازل طے کی ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی ترقی کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.