منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کے 6 کیسںز کی سماعت آج ساڑھے 11 بجے مقرر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 9 مئی واقعات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے 6 کیسںز کی سماعت ساڑھے 11 بجے مقرر کر دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت بھی ساڑھے 11 بجے مقرر کی گئی ہے۔

جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں وکیل صفائی سلمان صفدر کے آنے تک سماعت ہو گی۔

وکیل سلمان صفدر کے معاون وکیل مرزا عاصم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

معاون وکیل مرزا عاصم نے عدالت کو بتایا کہ وکیل سلمان صفدر سائفر کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل گئے ہیں، تھوڑا وقت دیا جائے، سلمان صفدر بشریٰ بی بی کے ہمراہ آئیں گے۔

عدالت نے ساتوں کیسز کی سماعت ساڑھے 11 بجے مقرر کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.