منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

سندھ: 16 اضلاع میں 5 نومبر کو مختلف کیٹیگریز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات

سندھ کے 16 اضلاع میں 5 نومبر کو مختلف کیٹیگریز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ان اضلاع میں کونسلز کی 25 نشستوں پر 116 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیے 182 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سندھ نے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ انتخابات کےلیے متعلقہ افسران اور پولیس کو سخت ہدایات جاری کردیں۔ 

چیف الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ پُرامن انتخابی عمل کو یقینی بنانے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.